Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عالمی منڈی سمیت مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

0

عالمی منڈی سمیت مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17ڈالر کے اضافے سے 1756 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 159600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھکر 136831روپے ہوگئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1710روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1466.04 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.