Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اشیائے خورونوش کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں بڑے فرق سے شہری پریشان

0

پیٹرولیم مصنوعات، گیس اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے پہلے ہی مشکلات کا شکار شہری سبزیوں اور اشیائے ضروریہ کی سرکاری اور ریٹیل قیمتوں میں پائے جانے والے بڑے فرق پر بحث و تکرار کرتے نظر آتے ہیں۔

اگر کمشنر کراچی کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ سبزیوں کے یومیہ ہول سیل اور ریٹیل ریٹس کو ایک معیار قرار دیا جائے جب کہ یہ بات بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ فہرست کو ریٹیلرز اور ہول سیلرز دونوں کی جانب سے غیر حقیقی قرار دیا جاچکا ہے، تو بھی سپر ہائی وے پر واقع سبزی منڈی کے ہول سیل کے نرخوں اور شہر کے مختلف علاقوں کی ریٹیل مارکیٹوں میں رائج قیمتوں میں بہت بڑا اور واضح فرق نظر آتا ہے۔

شہر میں ایک بھی ریٹیلر اپنی دکان پر سرکاری پرائس لسٹ نہیں رکھتا جس کا مطلب ہے کہ سرکاری لسٹ صرف کمشنر کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.