وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ چینی مافیا کی حوصلہ شکنی کے لیے قانون سازی کی جائے گی جس میں پچاس ہزار کے بجائے 50 لاکھ روپے یومیہ جرمانہ رکھا جائےگا۔
اسلام آباد میں وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ سوا لاکھ ٹن چینی درآمد کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ زراعت ایک بہت برا شعبہ جس میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور اس وقت ‘شوگر ریفارم کمیٹی’ بھی اپنا کام کررہی ہے۔
حماد اظہر نے چینی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق دعویٰ کیا کہ ایکس مل ریٹ اور ہول سیل ریٹ میں گزشتہ 10 روز کے دوران 10 سے 12 روپے فی کلو کی کمی آئی ہے۔