Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پیاز کی برآمد پر پرغیر اعلانیہ پابندی عائد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزارت تجارت نے پیاز کی ایکسپورٹ پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی گئی۔

حکومت نے پیاز کی برآمد پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کردی ہے، اس حوالے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے ایکسپورٹ کے لیے فائیٹو سرٹیفکیٹ کا اجراء روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تجارت نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے لیے پابندی لگائی ہے۔

دوسری جانب پاکستان سے پیاز سری لنکا، بنگلا دیش اور ملائیشیا ایکسپورٹ ہورہی تھی، اور پابندی کے  بعد اب پیاز کی ایکسپورٹ کے بھاری مالیت کے آرڈرز منسوخ ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپورٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس ادائیگیاں وصول کرنے والے ایکسپورٹرز کو اجازت دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.