Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، قابض فوج نے مزید ایک کشمیری شہید کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں، پلواما میں قابض فوج نے مزید ایک کشمیری شہید کر دیا، نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

 بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نئے واقعے میں ضلع پلواما میں قابض فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کر دیا، بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گولیوں کا نشانہ بنایا جبکہ ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ کشمیریوں نے بھارتی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ناجائز قبضے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سرچ آپریشن دوسرے اضلاع میں بھی جاری ہے جبکہ وادی بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس تاحال معطل ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چرار شریف میں بھی ایک نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کر دیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.