Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آمدن سے زائد اثاثہ جات، مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسی خان نیب عدالت پیش

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیب خیبرپختو نخوا نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا، سابق ڈی ایف او موسٰی خان کو نیب عدالت میں پیش کردیا گیا۔

نیب کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی ڈی ایف او موسیٰ خان بلوچ کو ایک کارروائی کے دوران پشاورسے گرفتار کیا گیا، ملزم کو آج پشاور کی نیب عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

موسی خان بلوچ کیخلاف آمدن سے زائد آثاثوں کی تحقیقات جاری تھیں۔ موسیٰ خان بلوچ مولانا فضل الرحمان کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں اور جے یو آئی کی مرکزی کونسل کے رکن اورتحصیل پہاڑ پور کے امیر بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.