Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیب کو مولانا فضل الرحمٰن کے قد کاٹھ کا اندازہ نہیں، اکرم درانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے کنوینر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مولانا فضل الرحمٰن کے قد کاٹھ کا درست اندازہ نہیں لگایا ہے۔

اسلام آباد میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اکرم درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے نیب میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کوئی اور نہیں صرف جے یو آئی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے مستقبل کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کرے گی۔

اکرم خان درانی نے مزید کہا کہ مرکزی قیادت بہت جلد نئے الائنس ’پی ڈی ایم‘  کے ڈھانچے اور تنظیم کا اعلان کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کی وجہ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.