Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آخری کال سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں، عمران خان کی حکومت کو دھمکی

0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے اداروں پر کبھی تنقید نہیں کرتے، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے جان چھڑوا کر صاف و شفاف الیکشن کروائے جائیں، حکومت کو کہتا ہوں جب میں کال دوں گا تو وہ آخری کال ہوگی، اس سے پہلے الیکشن کا اعلان کردیں۔

ہری پور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قائداعظمؒ کہتے تھے انگریزوں سے آزادی کے بعد ہم کسی کے غلام نہیں، پاکستان کو حقیقی انداز میں آزاد کیا جائے، ملکی فیصلے پاکستان میں ہوں، پاکستان کو کسی اور کی جنگ میں شرکت نہ کروائیں، میں یہ کسی صورت میں نہیں ہونے دوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں دھمکی ملی اگر امریکا کی جنگ میں آپ شامل نہیں ہوں گے تو آپ کو ختم کردیا جائے گا، میں ہوتا تو امریکا کو کہتا ہم آپ کو ہر طرح مدد کریں گے لیکن دہشتگردی میں ساتھ نہیں دیں گے، میں دہشت گردی کیخلاف کھڑا تھا مجھے دہشت گرد کہا گیا، میں کسی دہشت گردی کے ساتھ نہیں ہوں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.