Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

شام: گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، حکام نے دہشتگرد حملہ قرار دیدیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دمشق:  شام میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، حکام نے ابتدائی طور پر اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

شام کی وزارتِ انرجی کا کہنا ہے کہ عرب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹنے کے بعد دھوئیں کے بادل دور دور تک پھیل گئے۔ سارے ملک میں گیس کی سپلائی رک گئی۔ واقعہ دارلحکومت دمشق سے شمال مغرب میں پیش آیا جہاں ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان پائپ لائن کی مرمت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

دھماکے سے کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، شام میں دہشتگردی کے ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شام پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے تاہم کچھ شمالی علاقوں میں جنگ جاری ہے جس کے باعث دہشت گردی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.