Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

افغان حکومت نے 34میں سے 31صوبوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل (آ ن لائن ) افغان حکومت نے 34میں سے 31صوبوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد طالبان کے حملوں اور نقل و حرکت میں کمی لانا ہے۔افغان انتظامیہ کے مطابق پورے ملک میں صوبہ ننگر ہار ، پنجشیر اور کابل کے علاوہ تمام صوبوں میں رات کے وقت کرفیو ہوگا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان کی جانب سے دعویٰ کیا گیاتھا کہ وہ افغانستان کے 90فیصد علاقوںپر قبضہ کرچکے ہیں جبکہ افغان حکومت کی جانب سے دعویٰ مسترد کیا جا چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.