Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف کو واپس لانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ برطانیہ سے 15 روز تک مجرموں کی حوالگی کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ نواز شریف کے لیے مسائل کے دن ہوں گے۔

دنیا نیوز سے گفتگو میں میاں نواز شریف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپوزیشن سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں، آج کے فیصلے سے اندازہ ہو جانا چاہیے کہ بات کہاں جا رہی ہے۔ اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کو افسوس ہے کہ نواز شریف دھوکے سے فرار ہوئے، وہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لے رہے تھے، انہوں نے اپنا کیس خود خراب کیا۔ مریم نواز نےعندیہ دیا تھا کہ ان کے والد صحتمند ہیں۔ یہ سب باتیں ان کے خلاف جا رہی ہیں۔ نواز شریف کو واپس لانے سے بہتری آ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپسی کیلئے حکومت کو کامیابی ہوتی ہے یا نہیں؟ یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو پہلی فرصت میں واپس لایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.