Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج میں 86پوائنٹس کی مندی ، ایک ارب منافع

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر ) اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس 86پوائنٹس کی کمی سے 47900پوائنٹس پربند ہواجب کہ سرمایہ کاروں کو ایک روپے سے زائد کا منافع ہوا تاہم 48فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔تفصیلاتکے مطابق بدھ کوبھی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیا ں اتار چڑھاؤ کی لپیٹ میں رہیں ،کے ایس ای30انڈیکس65پوائنٹس کی کمی سے 19259پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32701پوائنٹس سے بڑھ کر32707پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی سرمایہ بڑھ کر83کھرب53ارب روپے ہوگیا،گزشتہ روز 18ارب روپے مالیت کے 61کروڑ91لاکھ 19ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 15ارب روپے مالیت کے 61کروڑ7لاکھ 41ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ، مجموعی طور پر 420کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 192کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 204میں کمی اور24 میں استحکام رہا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.