Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارتی سورما سر نگوں، نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا بادشاہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن ( سپورٹس ڈیسک ) بھارت کو 8 وکٹوں سے دھول چٹا کر نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا چیمپئن بن گیا اور اولین ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔انگلینڈ کے ساؤتھمپٹن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت نے پہلی اننگز شروع کی۔کیوی باؤلرز کے سامنے بھارتی بلے باز زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور پوری ٹیم 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ دوسری اننگز میں بھارت 170 رنز پر ڈھیر ہوگیا۔ نیوزی لینڈ کو جیت لیے 139 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان کین ولیم سن 52 اور روز ٹیلز 47 رنز بناکر نمایاں رہے ۔یوں نیوزی لینڈ نے پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کائلی جیمی سن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.