Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹیل مل ملازمین کی تنخواہ کیلئے 25.80 کروڑقرض منظور

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  :  وزارت خزانہ نے اسٹیل مل کے موجودہ ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کے لیے 25کروڑ 80لاکھ روپے کے قرض کی منظوری دے دی ہے ۔

وزارت خزانہ کے فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق اسٹیل مل کے موجودہ ملازمین کو مئی اور جون کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے یہ رقم بطور قرض منظورکی گئی ،اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستا ن ریونیو کو مذکورہ رقم نیشنل بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک کو اختیارات دینے کیلئے درخواست کردی گئی ہے ۔

وزات خزانہ نے یہ لون 20برس کی قابل ادائیگی مدت کیلئے منظور کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.