Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاہور میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں : عثمان بزدار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسی بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، اندوہناک واقعہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر نے بزدلانہ کارروائی کی ہے، مٹھی بھر دہشت گردوں کو امن و امان خراب نہیں کرنے دیں گے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینے والی بہادر قوم کے ارادوں کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے زخمیوں کا پوری طرح خیال رکھا ہے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکرگزار ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.