Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا کی تیسری لہر سے مزید 38 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 1097 نئے مریض

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد  : کورونا وائرس سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 108 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 51 ہزار 865 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 97 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 449، سندھ میں 3 لاکھ 33 ہزار 798، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 37 ہزار 370، بلوچستان میں 26 ہزار 845، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 869، اسلام آباد میں 82 ہزار 470 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.