Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن )الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ مجموعی طور پرسینیٹ کی 12 نشستوں پر36 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں آویزاں فہرست کے مطابق بلوچستان سے سینیٹ کی 12خالی نشستوں پر مجموعی طور پر36امیدوار میدان میں ہوں گے۔بلوچستان سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر18 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں پر 4، خواتین کی 2 نشستوں پر9جبکہ اقلیت کی1نشست پر5 امیدواروں میں مقابلہ متوقع ہے۔25فروری کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ3مارچ کوبلوچستان اسمبلی ہال میں سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔بلوچستان سے سینیٹ انتخابات کےلئے کل 41امیداوروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں ٹیکنو کریٹ کی اور1 جنرل نشست پرکاغذات نامزدگی امیدواروں کے مستردکئے گئے۔بلوچستان سے3آزاد امیدوارسینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوارعبدالقادر آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈرسردار یار محمد رند کے صاحبزادے سردارخان رندبھی آزاد سے حیثیت سے میدان میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.