سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی گئی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران شہباز شریف سے یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز، ایاز صادق مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی گئی۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے ہم عوام کی بات کرتے ہیں، ہم نے پارلیمنٹ کو عزت د