Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی : یوسف رضا گیلانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ایک حقیقت ہے، ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم جماعتوں کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔

احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے شہباز شریف سےملاقات کی، اختر مینگل اور فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوئی، ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی، میثاق جمہوریت کیلئے ماضی میں بھی اکھٹے ہوئے تھے آج بھی ساتھ ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے میری نا اہلی کیلئے کوششیں کیں، کامیابی جمہوری قوتوں کی ہی ہوگی، آرڈیننس کے ذریعے جو ترمیم کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.