Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کریم کالمبڈا سے اشتراک، ڈیجیٹل ایڈ پیٹ فارم بننے کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اس شراکت داری میں دلچسپی رکھنے والے کیپٹنز کو اضافی ذرائع آمدن پیش کرنے کیلئے روڈ میپ تیار کیا جائیگا جو کہ ان کی گاڑی سے کمائی جارہی ہے ،اس اقدام کے ابتدائی مرحلے کے دوران گاڑیوں میں 5ہزار ڈیٹا سم پر مشتمل ٹیبلٹس نصب کیے جائینگے جو کہ کسٹمرز کو اشتہارات او ر دیگر مواد فراہم کرے گاجس کے نتیجے میں برانڈز کو رئیل ٹائم میں اپنی کارکردگی کی جانچ اور نگرانی میں مدد ملے گی،اس ضمن میں 30روز پر مشتمل پائلٹ پراجیکٹ میں20اسکرین نصب کی گئیں جس پر مختصر سے عرصے میں36ہزار سے زائد آراء موصول ہوئیں۔مزید بر آں اسکرین کی سہولت والی گاڑیوں میں کیپٹن اور مسافروں کو مفت وائی فائی کی سہولت بھی حاصل ہوگی،کریم پاکستان کے سی ای او و کنٹری منیجر ذیشان حسیب بیگ نے کہا کہ اس شراکت داری کا مقصد نقل و حرکت سے فائدہ اٹھانا ہے ۔لمبڈا مارکیٹنگ کے سی ای او شعیب سرور کا کہنا تھا کہ اس شراکت داری کے ساتھ ہم کچھ انتہائی غیر معمولی کررہے ہیں،برانڈز کیلئے اشتہارات کی غرض سے ایک جدید اور اضافی ذریعہ جو انہیں رئیل ٹائم جانچ پیش کرے گا،کریم کے 6لاکھ سے زائد رجسٹرڈ کیپٹن اور اعلیٰ نقل و حرکت یقینی طور پر تمام شراکت داروں کیلئے یقینی جیت کے مواقع فراہم کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.