Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ،سونا50روپے سستا، چاندی مستحکم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر) انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی،ادھر فی تولہ سونا50روپے سستا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر20پیسے کی کمی سے 159روپے اوراوپن مارکیٹ میں20پیسے گھٹ کر 159.20روپے پرآگیاتاہم یورو50پیسے کے اضافے سے 193.50روپے اور برطانوی پاؤنڈ 1.50روپے کے اضافے سے 224روپے پر جاپہنچا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 1807ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 50روپے کی کمی سے ایک لاکھ10ہزار 700روپے اور دس گرام43روپے کی کمی سے 94ہزار907روپے پر آگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1410روپے کی سطح پر مستحکم رہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.