Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سٹاک ایکسچینج :مندی،57فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید161پوائنٹس کی کمی سے 45728پوائنٹس پر بند ہوا،57فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو5ارب روپے سے زائد خسارہ ہوااورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی0.52فیصد کم رہا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 46085پوائنٹس کی بلندسطح پر پہنچ گیا،بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45659پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای30انڈیکس 73 پوائنٹس کی کمی سے 18985 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 21 پوائنٹس کی کمی سے 31626 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر 359کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 205میں کمی اور 19میں استحکام رہا۔ سرمایہ گھٹ کر82کھرب57ارب روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت59روپے کے اضافے سے 1059روپے اورپریمیم ٹیکس کے حصص کی قیمت 20.96روپے کے اضافے سے 300.46روپے ہوگئی جب کہ سن ریز ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 62.88روپے کی کمی سے 77.62روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت21.03روپے کی کمی سے 918.33روپے ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.