Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مجھے سرفراز دوسرے کھلاڑیوں کی طرح عزیز ہے :حفیظ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی محمد حفیظ نے کہا کہ سرفراز ہو یا کوئی، جب کبھی اچھا پرفارم کرے گا، تعریف کروں گا، مجھے سرفراز دوسرے کھلاڑیوں کی طرح عزیز ہے ۔محمد حفیظ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک میرا کسی کھلاڑی کے ساتھ مسئلہ نہیں رہا، میں ہمیشہ سب کی تعریف کرتا ہوں کسی سے مقابلہ نہیں کرتا۔ورلڈ کپ میں احساس ہوا تکنیک پرکام کرتے ہیں، ماڈرن کرکٹ پر نہیں، باہر دوسری لیگز میں بیٹسمین چھکے مارنے پر فوکس کرتے ہیں، میں نے توجہ مرکوز کرتے ہوئے پاور ہٹنگ پر کام کیا۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ گالف کی وجہ سے بھی مجھے کافی مدد ملی۔ شاہین آفریدی اور محمد رضوان اچھا اضافہ ہیں، سینئر کی حیثیت سے جونیئرز کو سپورٹ کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.