Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سنٹرل پنجاب انڈر 16نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا فاتح

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی،لاہور( سپورٹس رپورٹرز) پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم نے 184 رنز کا مطلوبہ ہدف 41 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے چمچماتی ٹرافی اپنے نام کی۔ عبید شاہد 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے ۔ اوپنر موسیٰ عظیم 34 اور راجہ بلاج 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔ ناردرن کے سعد مسعود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی ٹیم ناردرن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر شمائل حسین 35 اورآلراؤنڈر عامر حسن 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔ سنٹرل پنجاب کے ابتسام الرحمٰن اور اویس علی نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمد شوبان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں عمدہ باؤلنگ کرنے پر فاسٹ باؤلر ابتسام الرحمٰن کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔ عرفات احمد کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے احمد حسین کو بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.