لاہور( شوبز ڈیسک) انسٹا گرام پر 1.5 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے ایک انٹرویو میں آئٹم نمبر سانگز کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ‘ آئٹم سانگز بھارت جیسے ملک میں ہی بننا شروع ہوئے ہیں اور یہ بھارتی عوام کیلئے ہی بنے ہیں، اُنہیں فلموں میں مسالا چاہیے ہوتا ہے ، ڈانس، میوزک اور ڈرامہ بھارتیوں کی روایت میں شامل ہے ۔اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ ‘کیوں کہ ہم مسلمان ہیں اسی لیے ہم ایسی چیزیں پسند نہیں کرتے ، ہم اسے برا سمجھتے ہیں، ہمارے 90 فیصد ڈرامہ شائقین مڈل کلاس ہیں جنہیں یہ سب پسند نہیں آتا۔
مشرق مزید