Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سینیٹ الیکشن میں نااہلی : پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  : پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن میں نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سیف اللہ ابڑو اور رؤف صدیقی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں

پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کو نظر انداز کیا، ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے درخواست میں کہا کہ سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ ریٹرنگ افسر نے روف صدیقی کے ٹیکنو کریٹ پر کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرنگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.