Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں خفیہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر کامیاب آپریشن کرکے 2 سرغنہ سمیت 5 دہشتگردوں ہلاک کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آ) کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں دہشتگرد رحیم عرف عابد اور سیف اللہ نور شامل ہیں۔ دہشتگرد رحیم 2007ء سے سیکیورٹی فورسز کیخلاف 17 کارروائیوں میں ملوث تھا۔

دہشتگرد رحیم عرف عابد وانا اور میر علی میں خود کش حملہ آوروں کا سینٹر انچارج تھا۔ دشمن ایجنسیوں نے دہشتگردوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ٹاسک دے رکھے تھے۔ جبکہ سیف اللہ سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگوں کے حملوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد رحیم نومبر 2020ء سے جنوری 2021ء تک دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہا۔ یہ دہشتگرد 4 قبائلی عمائدین اور 3 انجینئرز کے قتل میں بھی ملوث تھا

Leave A Reply

Your email address will not be published.