Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان کے قومی شاہراﺅں پر ٹریفک کے 11 سو سے زائد حادثات: 116 افراد جاں بحق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان کے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے 11 سو سے زائد حادثات میں 116 افراد جاں بحق جبکہ 16 سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے جاری کردہ روڈ حادثات کی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دسمبر کے مہینے 2020 میں بلوچستان میں1191 حادثات رونما ہوئے جن میں 1613 افراد زخمی ہوئے اور 116 اموات ہوئے۔بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے زیر نظر بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں یہ حادثات پیش آیے۔کوئٹہ ، مستونگ، کھڈ کوچہ قلات، کان مہترزئی پشین،بوستان، کچلاک،قلہ سیف اللہ، قلہ عبداللہ، چمن اور مسلم باغ میں 467 المناک حادثات ہوئے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 606 اور 46 اموات ہوئے۔خضدار، وڈھ ،سوراب، باغبانہ لسبیلہ، وندر،اتھل، گڈانی حب چوکی میں 492 حادثات، 652افراد زخمی اور 25 اموات، ژوب،زیارت، لورالائی، ہرنائی، دکی ،خانوزئی،شیرانی، موسی خیل گلستان اور خانءبابا میں 113 حادثات، 132 افراد زخمی اور 7 اموات ہوئیں سبی ،ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، ڈیرہ بگٹی ،نصیر آباد، کوہلو، نوتال،اوستہ محمد ،مچھ،بولان، جھل مگسی سوئی،رکنی،کولپور اور پیرغائب میں 59 حادثات، 116 زخمی اور 20 اموات ہوئیں ہوئے۔پنجگور، تربت،گوادر، پسنی،کیچ ،مکران کوسٹل ہائی وے، اورماڑہ میں 33 حادثات، 59 زخمی اور 11 اموات ہوئے۔نوشکی، خاران،چاغی، دالبندین، نوکنڈی،تفتان، بیسیمہ،اسماعیل یلانڈی احمد وال اور یک مچھ میں 27 حادثات، 48 زخمی اور 7 اموات ہوئے۔ اور ان حادثات میں کچھ ایسی زخمی بھی ہیں ہے جو اسپتالوں میں ہیں کوئٹہ سول اسپتال اور بھی ایم سی اسپتال میں ہیں اور کراچی کے نیجی اسپتالوں میں پڑے ہوئے ہیں بہت سے مریض تشویشناک حالات میں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.