Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تبدیلی ایک میں نہیں آتی، عوام کے مسائل حل کرینگے ، وزیراعلیٰ بلوچستان 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

لسبیلہ(آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ چیزوں کو ایک دن میں نہیں بدلا جاسکتا،ہر نئے سال کے ساتھ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں ،قوم ،زبان ،رنگ اور نسل کی بجائے اچھائی اور برائی کی بنیاد پر فرق کرناچاہےے کیونکہ انسانوں میں فرق کی وجہ سے ہم نے ایک دوسرے کو کمزور کردیاہے ،سیاستدان ،ایم این اےز ،ایم پی ایز سمیت آفیسران ودیگر کو عوام میں مثبت سوچ پیدا کرنے کیلئے اپنی پلیٹ فارم استعمال کرنی چاہےے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمدہونگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بیلہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ لسبیلہ بلوچستان میں واحد ضلع ہے جہاں پرہرقوم سے تعلق رکھنے والا شخص یہاں مقیم ہے انسان کو فرق اچھائی اور برائی میں رکھنی چاہےے قوموں میں نہیں ،قوم اور زبان کی وجہ سے ہم نے ایک دوسرے کو بہت کمزور کیاہے اسلام ہمیں اچھے اور برے میں فرق کی تمیز سکھاتاہے یہ نہیں کہاکہ کوئی کالا تو کوئی گورا اور آپ گورے کی طرف چلے جائیں فرق اخلاص ،اچھائی ،برائی کا فرق ہوناچاہےے ،آج ہمارے معاشرے میں بہت سے چیزیں کمزور ہیں اگر ہمیں بہتر کرناچاہےے تو ہمیں اچھائی اور برائی میں فرق کرناہوگا ،تمام سیاستدانوں ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور آفیسران کو یہ جدوجہد کرنی چاہےے اور عوام کو اچھائی اور برائی میں فرق بتاناچاہےے کیونکہ عوام کی سوچ ایک سیاسی پلیٹ فارم سے ہی مثبت بنتی ہے لیکن جہاں ایک لیڈر جس پر لائن پر چل رہاہوتاہے تو عوام یہی سوچتے ہیں کہ لیڈر صاحب عقل ہیں اور انہوں نے دنیا دیکھاہے جو اس راستے پر جارہے ہیں اس لئے عوام بھی اس کی پیروی کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ گڈانی ،وندر ،بیلہ کا دورہ کیاہماری کوشش ہے کہ اجتماعی کاموں کو تکمیل تک پہنچایاجائے انفرادی بھی جو لوگوں کو فائدہ دیتے ہیں سب چیزوں سرکاری نوکری ،سکول، کھیل ہو کو آگے لیکر جائیںگے ،ڈھائی سال کا عرصہ موجود ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے علاقوں کو زیادہ سے زیادہ ترقی دیں اور وہ وسائل اور سہولیات دیں جس کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہاکہ لوگوں کو سڑک ،پانی ،روزگار سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں ہر سال بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں ،چیزوں کو ایک دن میں نہیں بدلا جاسکتاہے لیکن اگرہماری سمت مثبت ہے تو پھر آہستہ آہستہ تمام چیزوں کو بہتری کی طرف لے جایاجاسکتاہے ،لوگوں کے ساتھ بات کرنے کا ایک موقع ملا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.