Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

 بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے لیکن حکومت نے مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا: علی مدد جتک 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہاہے کہ گیلپ سروے نے صوبائی حکومت کی نااہلی کا پول کھول کر رکھ دیاہے بلوچستان میں دعووں کے علاوہ گراونڈ پر کوئی کام نہیں ہورہا عوام طفل تسلیاں نہیں بلکہ کام چاہتے ہیں جو موجودہ حکومت نہیں کرسکتی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو جاری اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ گیلپ سروے میں عوام کی77فیصد اکثریت نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہارکیا ہے جب عوام کی اتنی بڑی تعداد کسی حکومت سے ناخوش ہو تو اسے چاہئے کہ وہ اخلاقی طور پر ہی مستعفی ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے لیکن موجودہ حکومت نے اس مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے صوبے میں بہتری کی بجائے صورتحال ابتری کی طرف بڑھ رہی ہے اگر یہی صورتحال رہی تو بلوچستان میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بلوچستان کے دکھوں کا مداوا کرنے اورزخموں پر مرہم رکھنے کا جوسلسلہ شروع کیا ہونا یہ چاہئے تھا کہ وہ سلسلہ زور وشور سے جاری رہتا لیکن اس سلسلے کو بند کردیاگیا جس کی وجہ سے آج بلوچستان پسماندگی کے اندھیروں میں ہے اور یہاں کے عوام کی زندگی دیکھ کر کوئی بھی ذی شعور شخص اپنے آنسو نہیں روک پائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ بلوچستان کو توجہ دی جائے اور یہاں پر ترقی کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا جائے تو صوبہ ملک کے مستقبل میں بہتر کردارادا کرسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.