Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

آئندہ6ماہ میں برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا،ایس ایم منیر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر)  یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے پاکستان کی مسلسل بڑھتی ہوئی ایکسپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ6ماہ میں پاکستان کی ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوجائے گا اور ملکی اکنامی مزید بہتر ہوجائے گی۔ایس ایم منیر نے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے تمام ملکی صنعتوں کو فائدہ ہونا شروع ہوگیا ہے ،اکنامی کے انڈیکیٹرز مسلسل مثبت ہورہے ہیں اور جو صنعتیں خسارے سے دوچار تھیں وہ اب منافع کی جانب جانے لگی ہیں اور مجھے قوی امید ہے کہ آئندہ 6ماہ میں پاکستان کی تمام صنعتیں منافع میں چلی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ صنعتیں منافع بخش پیداواری عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، ٹیکسٹائل سیکٹر میں اس وقت بہترین کام جاری ہے اوردیگر سیکٹرز بھی آئندہ چندماہ میں مثبت زون میں آجائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.