Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سونا:گزشتہ ہفتے فی تولہ قیمت میں800روپے اضافہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی ( بزنس رپورٹر)عالمی صرافہ مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا22ڈالرمہنگا ہو گیا جس کے بعدملکی صرافہ مارکیٹوں میں زیر تبصرہ مدت کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں687روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز550روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ13ہزار350روپے اوردس گرام سونے کی قیمت472روپے کے اضافے سے 97ہزار180روپے ہو گئی جبکہ 11ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1856ڈالر کا ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.