Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بال پکر سے قومی کپتان بننے تک کا سفر آسان نہ تھا: بابراعظم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور،کراچی ( سپورٹس رپورٹرز )  قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرکے پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کا اعزاز حاصل کرلیں گے ۔بابراعظم کو اپنا یہ سفر ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے کیونکہ 14سال قبل جنوبی افریقی ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر وہ میدان سے باہر باؤنڈری پر کھڑے ایک غیرمعروف ‘بال پکر’ تھے ۔ بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ کے نامور ستاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنے کا شوق انہیں قذافی سٹیڈیم کھینچ لایا اور وہ اپنی خواہش کی تکمیل کیلئے 2007 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بال پکر بنے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک بال پکر کی حیثیت سے نہ صرف باؤنڈری کراس کرنے والی گیندیں پکڑتے بلکہ کھلاڑیوں کو ناکنگ بھی کرواتے تھے ۔انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا کہ یہ انضمام الحق کے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ تھا، انہیں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 2 رنز درکار تھے مگر وہ سٹمپ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے ۔انہوں نے کہا کہ سابق کپتان کے پویلین واپس لوٹنے اور ڈریسنگ روم میں غصے سے بیٹ مارنے کا منظر آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے ۔ بابر کا کہنا تھا کہ 2007 میں بال پکر سے 2021 میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے اس سفر میں انہوں نے بہت قربانیاں دی ہیں اور اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے سخت محنت کی۔بابراعظم نے کہا کہ وہ اے بی ڈویلیئرز کے بہت بڑے فین تھے ۔انہوں نے کہا کہ ‘مجھے آج بھی یاد ہے کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ سپنر عبدالرحمٰن کی گیند پر جین پال ڈومینی نے چھکا لگایا تو باؤنڈری کے دوسری طرف کھڑے ہو کر میں نے کیچ باآسانی تھام لیا جس پر کمنٹیٹر ای این بشپ نے میری تعریف بھی کی تھی ۔قومی ٹیم کے کپتان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کارکردگی کی بدولت ٹیم کو سیریز جتوانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.