Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کسان بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی سے ٹکرانے کو تیار، 100 کلومیٹر لمبی ٹریکٹر پریڈ کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی  : کسان بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی سے ٹکر لینے کیلئے تیار ہو گئے، 26 جنوری کو سو کلو میٹر لمبی ٹریکٹر پریڈ کی جائے گی۔ تین لاکھ مظاہرین دلی کے باہر موجود ہیں۔ کاشتکاروں کے حکومت کے ساتھ مذاکرات مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔

کسانوں نے مودی سرکار کے ہوش اڑا دیئے، کاشتکاروں نے دو لاکھ ٹریکٹرز کا رخ دلی کی طرف کر لیا۔ مارچ روکنے کیلئے طاقت کا اندھا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں سکیورٹی اہلکار راستوں پر تعینات کر دیئے گئے، تین لاکھ مظاہرین دلی کے باہر موجود ہیں۔

راجستھان، پنجاب اور ہریانہ کے بعد اتر کھنڈ ریاست میں بھی کسانوں نے ٹریکٹرز پر بڑی ریلی نکالی۔ شہر میں ہونے والے پرامن احتجاج پر بھارتی پولیس نے دھاوا بول دیا، کئی کسان زخمی ہو گئے۔

کسان رہنماوں کا کہنا ہے کہ ان کے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،26 جنوری کو سو کلومیٹر لمبی ٹریکٹر پریڈ کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.