Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

لاہور: ضلعی انتظامیہ کا کھوکھر پیلس میں آپریشن، 13 دکانیں اور جھونپڑیاں مسمار

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جوہر ٹاؤن میں واقع کھوکھر پیلس میں آپریشن کر کے 13 دکانیں اورعارضی جھونپڑیاں مسمار کر دیں، ٹیموں کو 45 کنال اراضی واگزار کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

محکمہ مال نے مبینہ طور پر سرکاری اراضی پر قبضے کی رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک سیف الملوک کھوکھر نے پنجاب لینڈ کمیشن کی جگہ پر قبضہ کیا۔ موضع نیاز بیگ میں 177 کنال 10 مرلے کا قطعہ موجود ہے،اس قطعہ اراضی میں 131 کنال اراضی سیف الملوک کھوکھر کی ملکیت ہے۔باقی ماندہ اراضی پنجاب لینڈ کمیشن کی ملکیت ہے۔ 22 کنال دس مرلے اراضی کو صرف زرعی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا.ہے۔سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ اور اس کا غیر قانونی استعمال کیا جارہاتھا۔

دوسری جانب لیگی ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر کا دعوی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع موجود ہے، انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.