Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

او آئی سی اجلاس میں مسئلہ کشمیر کا ذکر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ، سردار یعقوب ناصر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لورالائی  :  پی ڈی ایم کے رہنماء و مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی کا اجلاس پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے لیکن اسکے ایجنڈے میں کشمیر کا زکر نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے کیونکہ مسئلہ افغانستان ہمارے لیئے ضرور اہم ترین مسئلہ ہے لیکن ہم کشمیر کو بھی کسی صورت نہیں بھول سکتے او ائی سی مسلم ممالک کا ایک اہم ترین پلیٹ فارم ہے اسکے فورم پر حکومت کو ہر صورت کشمیر کے پوائنٹ کو ڈسکس کرنا چاہیئے تھا انہوں نے کہا کہ کے پی میں پی ڈی ایم کے جماعتوں کی کامیابی خوش آئند بات ہے عوام نے مہنگائی پر اپنا خصہ ووٹ کی صورت میں نکالا انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر محاز پر شکست کا سامنا ہے اس لیئے وہ ائندہ عام الیکشن میں ای وی ایم کا استعمال کرکے نوے لاکھ اورسیز پاکستانیوں کا ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن ان اورسیز میں تو اکثریت پی ایم ایل این اور دیگر جماعتوں کا ووٹ ہے ہم ٹیکنالوجی کے زریعے ٹیکنیکل دھاندلی کی کسی صورت عمران خان کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کھو چکی ہے اسے منی بجٹ سمیت فیگر قوانین کو پاس کرنے میں شدید مشکلات کا سا،منا کرنا پڑیگا عوامی رد عمل کا سامنا حکومت کسی صورت نہیں کرسکتی جسکے باعث حکومتی وزراء میاں نواز شریف میاں شہباز شریف مریم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف اخلاق سے گری ہوئی باتیں کر رہے ہیں لیکن حکومت جو کچھ بھی کرے شکست سے کسی صورت نہیں بچھ سکتی انہوں نے کہا کہ عمران خان کو لانے والے بھی اب پچھتاوا کررہے ہیں ہم کسی صورت ڈیل نہیں کرینگے ملک میں صاف و شفاف الیکشن کیلئے بااختیار الیکشن کمیشن اور غیر جانبدار نگراں حکومت کا قیام ضروری ہے اسکے بغیر ہم الیکشن میں قدم ہی نہیں رکھیں گے ملک کی معاشی و سیاسی حالات انتہائی خراب ہیں جس سے ملک ڈوب رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دوڑ میں شریف براداران میں کوئی اختلاف نہیں الیکشن میں پارلیمانی اکثریت ملنے کی صورت میں فیصلہ میاں نواز شریف کا ہی ہوگا جبکہ ارکان کی رائے کو بھی سنا جائے گا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کشمیر کا سودا کیا دوسرا کام قوم پر مہنگائی مسلط کرنے کیلئے ملک کو معاشی طور پر تباہ وبرباد کرنا عالمی سازش ہے عوام عمران خان کے ٹیکس پر ٹیکس سے تنگ آچکی ہے عوام کی زندگی کو جان بوجھ کر آجیرن بنانے کی سازش ائی ایم ایف اور عالمی بنک کے ایماء پر ہورہا ہے انہی مالیاتی اداروں اور دیگر عالمی قوتوں کے مشترکہ کوششوں نے قوم پر جعلی الیکشن کے زریعے عمران خان اور انکی ٹیم کو قوم پر مسلط کیا گیا جسکے نتائج کا سامنا آج 22 کروڑ عوام بھگت رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کو بہت کچھ ہونے جارہا ہے ہم نے درست وقت کا انتخاب بلکل ٹھیک کیا ہے پی ڈی ایم الیکشن میں بھی انتخابی اتحاد کریگی اور پی ٹی ائی کو ملک بھر میں شکست دینگے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.