Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کر دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : وزیراعظم عمران خان نے اسپیشل ٹیکنالوجی زون، ٹیکنا پولس کا افتتاح کر دیا۔  وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ہائر ایجوکیشن کے وزیر کو منصوبے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ٹیک کمپنیاں دنیا کا مستقبل ہیں، آئی ٹی کے انقلاب سے ہم تیزی سے آگے بڑھ سکتے ہیں، ہماری 22 کروڑ کی آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، ہماری آئی ٹی کی برآمدات 2 ارب ڈالر ہیں، روزگار کی فراہمی اور برآمدات میں اضافہ دو بڑے مسائل ہیں، ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، کاروبار میں آسانی کیلئے رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈالرز کی کمی کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے، چین نے 40 سال میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، چین نے منصوبہ بندی سے کرپشن پر قابو پایا، کرپشن کی وجہ سے ملکی دولت باہر منتقل ہو رہی ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ منصوبے کیلئے 700 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے، اسپیشل ٹیکنالوجی زون کا اسٹرکچر بہترین بنایا جائے گا، سپیشل ٹیکنالوجی زون اور نالج پارک سے علاقے میں ترقی ہوگی، امید ہے منصوبہ جلد مکمل ہوگا، منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.