Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عاطف اسلم کو تگنی کا ناچ نچوانے والے کا نام سامنے آگیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاطف اسلم نےاپنے بیٹے کی سالگرہ پر پیار بھرا پیغام دے کر مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے ان کو تگنی کا ناچ نچوانے والے کا نام بتادیا۔

اس پوسٹ میں گلوکار نے اپنے بیٹے کو سالگرہ کی بہت مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے دلچسپ اور نئے انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بھولی صورت پر نہیں جانا، کیونکہ یہ بہت شرارتی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کا بیٹا ہر روز انہیں دگنی نہیں بلکہ تگنی کا ناچ نچاتا ہے اور بہت شرارتیں کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارعاطف اسلم کی شادی سال 2013 میں ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد 2014 میں ہی ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام احد رکھا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.