Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اپوزیشن نے بلدیاتی ترمیم بل کو ابھی تک صحیح سے نہیں دیکھا : آغا سراج درانی

0

کراچی : آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بلدیاتی ترمیم بل کو ابھی تک صحیح سے نہیں دیکھا، صوبے کے خاطر مل بیٹھ کر بات کریں، مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کئے، بلدیاتی الیکشن میں فتح پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہےکہ بلدیاتی بل میں ترمیم پر اپوزیشن سے بات کی تھی، انہوں نے بل کو صحیح سے نہیں دیکھا، اپوزیشن اور حکومت کو ایک جگہ بٹھا سکتا ہوں، صوبے کے خاطر بات کرنا ہوگی، بل میں مزید ترامیم کی بھی گنجائش رہتی ہے، اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ بل میں مزید بہتری ہوسکتی ہے تو بات کرے۔

ادھر کراچی کی احتساب عدالت میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی، آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے موقع پر کیس کے تین گواہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت نے گواہوں سے اصل دستاویزات طلب کی تھیں، دستاویزات پیش نہیں کرسکے، آئندہ سماعت تک مہلت دی جائے، جس پر عدالت نیب حکام پر برہم ہوگئی۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ گواہ کہاں ہے، عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے، گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جائیں، آئندہ سماعت پر گواہوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ عدالت نے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.