Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر میں 25 دسمبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور :  ملک بھر میں 25 دسمبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتہ کی شام کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، ہفتہ اور اتوار کےروز بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور قصور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقامات مری، گلیات، وادی نیلم،ناران، کاغان، ہنزہ اورمالم جبہ میں بھی برفباری ہو گی، کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ عبد اللہ، ہرنائی اور چمن میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

جاری کردہ بیان کے مطابق پنجاب کے شہری علاقوں میں سموگ کی موجودہ صورتحال اور بارانی علاقوں میں پانی کی قلت میں کمی کا امکان ہے، بارشیں خاص طور پر گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.