Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی گئی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اس قرض سے عمل میں آنے والے پروگرام کے تحت وفاق اور پنجاب میں پبلک فنانس منیجمنٹ سسٹم کو مضبوط کیا جائے گا جبکہ پبلک سیکٹر کے مالی امور میں بھی بہتری آئے گی۔

ورلڈ بینک کے اعلامیے کے مطابق اس قرض کے پروگرام سے پاکستان کو محصولات اکٹھے کرنے میں بہتری آئے گی اور یہ پروگرام ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

اعلامیہ ورلڈ بینک میں کہا گیا ہے کہ منظور کیے گئے قرض کے نتیجے میں عمل میں آنے والے پروگرام سے کاروباری افراد کے لیے رجسٹرڈ ہونے کا عمل آسان ہو گا جبکہ اس پروگرام سے ادائیگیوں، ریفنڈز کی وصولی اورٹیکس حکام کے خلاف اپیل کا سسٹم بہتر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.