Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے، شبلی فراز

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ میڈیا چینلز پر کراچی میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج نشر ہوئی جس میں دروازہ ٹوٹا ہوا نہیں تھا اور صفدر اطمینان سے پولیس کی حراست میں تھے، مریم صفدر کے حواریوں نے متعدد بار چادر اور چاردیواری کے تحفظ کا ذکر کیا، یہ لوگ بھول گئے کہ انہوں نے اپنے دور میں ماڈل ٹاؤن واقع میں خواتین کیساتھ کیا سلوک کیا؟ ان لوگوں کی جانب سے محترمہ بے نظیر بھٹو کی کردار کشی سے سب واقف ہیں، واقعے کے حوالے سے مریم نواز اور سندھ حکومت کے بیانات متضاد ہیں جس سے لگتا ہے کہ بلاول نے شاید ان سے اپنی والدہ کا بدلہ لے لیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے نوازشریف کے خلاف قانونی کارروائی کوروکنے کیلئے ہنگامہ کیا جارہا ہے، اپوزیشن کوملکی معیشت سے کوئی دلچسپی نہیں، جب کورونا شروع ہوا یہ بغلیں بجا رہے تھے، فیٹف کے بل میں ناکامی پرانہوں نے جلسے جلوسوں کا ناٹک شروع کیا، لیکن حکومت کرپشن پر اپوزیشن کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.