Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

امریکی صدر کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات،سیلاب میں جانی نقصان پراظہارِافسوس

0

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے عالمی برادری کے نام پیغام اور پاکستان کی حمایت پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم آفسن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات میں امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں سینکڑوں اموات پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مددکےلئے عالمی برادری کے نام پیغام اور پاکستان کی حمایت پر امریکی صدر کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی سربراہ کے دورہ پاکستان اور امداد بھجوانے پربھی امریکی حکومت اورعوام کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں امریکہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کےبعد مشکل انسانی صورتحال میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.