Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رہا کیے گئے طالبان قیدیوں نے واپس ہتھیار اٹھا لیے ہیں: افغانستان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے  کہ امن مذاکرات کے لیے طالبان رہنماؤں کی طرف سے رکھی گئی شرط کے تحت رہا کیے گئے متعدد طالبان قیدیوں نے دوبارہ ہتھیار اٹھا لیے ہیں۔

امن قائم کرنے کی حکومتی کوششوں پر نظر رکھنے والے عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان قیادت سے ہونے والے مذاکرات اب تک مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ رہائی پانے والے پانچ ہزار طالبان قیدیوں میں سے اکثریت نے تو نہیں لیکن بعض نے پھر سے اسلحہ اٹھا کر حکومت کے خلاف لڑائی شروع کر دی ہے۔

عبداللہ عبداللہ نے خارجہ تعلقات کی امریکی کونسل کے ساتھ آن لائن کانفرنس میں کہا: ‘میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ کچھ طالبان دوبارہ میدان جنگ میں آ گئے ہیں جو معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔’

ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان دوحہ میں مثبت انداز میں مذاکرات شروع ہوئے اور دونوں فریقین کے وفود کو کسی حد تک ایک دوسرے کو جاننے کا موقع ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک افغانستان میں تشدد کم  نہیں ہوا۔ انہوں نے اپنے معاہدے کے ساتھ طالبان کے ساتھ امن عمل شروع کرنے والے امریکہ اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ہتھیار اٹھانے والے طالبان پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.