Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز، سعودی عرب نے پروازوں پر پابندی لگا دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب سعودی عرب نے بھارت کیلئے اپنی تمام پروازوں پر پابندی لگا دی۔

سعودی عرب نے بھارت کیلئے پروازیں بند کرنے کا نوٹم جاری کر دیا، سعودی حکام کے مطابق بھارت اب تک کورونا پر قابو نہیں پا سکا، ہم اپنے شہریوں کی زندگیاں داوُپر نہیں لگا سکتے۔

سعودی حکومت نے بھارت کے علاوہ برازیل اور ارجنٹائن کیلئے بھی سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ پاکستان کورونا وبا پر قابو پانے کی وجہ سے سفری پابندیوں سے آزاد رہے گا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب میڈیا چلا اٹھا ہے، اب تک 90 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ کیسز کی تعداد56 لاکھ 50 ہزار 540 تک پہنچ چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.