Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم کا کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر سے اظہار تشکر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے پر ترک صدر کا شکریہ اداکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایک بار پھر ترک صدر نے کشمیریوں کے حقوق کیلئے جنرل اسمبلی اجلاس میں آواز اٹھائی، کشمیریوں کی تحریک آزادی کیلئے ترکی کی حمایت تقویت کا باعث ہے۔

واضح رہے ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا جنوبی ایشیا میں امن کا انحصار مسئلہ کشمیر کے حل پر ہے، اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے والے ممالک کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.