Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سگریٹس پر ٹیکس میں اضافہ، تاجروں کے بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس لاگو

0

سگریٹس پر ٹیکس میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا جبکہ چھوٹے تاجروں سے بھی بجلی کے 20 ہزار روپے سے زائد کے بلوں پر 5 فیصد سیلز ٹیکس لیا جائے گا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹیکس قوانین سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2022ء کی منظوری دیدی، جس کے تحت تمباکو اور سگریٹس پر 36 ارب کے ٹیکس عائد کر دیئے گئے ہیں۔

صدارتی آرڈیننس کے مطابق تمباکو اور سگریٹس پر 36 ارب کے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں، تمباکو پر ٹیکس ریٹ 10 روپے سے بڑھا کر 390 روپے کلو مقرر اور مہنگے برانڈڈ سگریٹس پر ڈیوٹی میں 200 سے 600 روپے تک اضافہ کردیا گیا، ٹیئر ون کے 1000 سگریٹس پر ٹیکس 5900 سے بڑھ کر 6500 روپے ہوگیا۔

آرڈیننس کے مطابق چھوٹے تاجروں سے بجلی کے بلوں پر 42 ارب کے بجائے 27 ارب روپے وصول ہوں گے، 20 ہزار روپے ماہانہ بجلی بل پر 5 فیصد سیلز ٹیکس وصول ہوگا، 20 ہزار روپے سے زیادہ کے بجلی بل پر 7.5 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

آرڈیننس کے تحت بیرون ملک خدمات دینے والے پاکستانی شہریوں کو الاؤنسز پر ٹیکس استثنیٰ دیدیا گیا جبکہ ڈپلومیٹس پر بجٹ میں غلطی سے لگایا گیا انکم ٹیکس ختم اور کویت فارن ٹریڈ کنٹریکٹ کمپنی پر ٹیکس کی چھوٹ بحال کردی گئی ہے۔

صدارتی آرڈیننس کے مطابق زرعی ڈیزل انجن، مشینری، پبلک ٹرانپسورٹ اور گڈز کیریج پر ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے جبکہ غیرملکی سفارتکاروں یا فارن مشنز کی موٹر وہیکلز کیلئے بھی ٹیکس استثنیٰ دیدیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.