Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات بڑھائی جائے ، مشیرتجارت

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد :  مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ گوجرانوالہ کی صنعتیں انجینئرنگ مصنوعات کی تیاری کو فروغ دے کر آئندہ سالوں میں انجینئرنگ سامان کی برآمدات میں نمایاں مقام حاصل کر سکتی ہیں،حکومت اس صنعت کو مزیدجدید اور بہتربنا نے کیلئے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ،حکومت برآمدات بڑھانے اور درآمدات کو کم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،ا سٹیل انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کوگوجرانوالہ چیمبر کے صدر عمر اشرف مغل اور دیگر سینئر کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت اپنی غیر روایتی مصنوعات بالخصوص انجینئرنگ کے سامان کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرانا چاہتی ہے ،نئی منڈیوں کی تلاش میں ہے ، خاص طور پر افریقی مارکیٹ میں ، جہاں ہمیں ہلکے انجینئرنگ سامان کی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت کی مالی سال 2022 کے اختتام تک ممکنہ تجارتی شعبوں اور مارکیٹوں میں تجارتی تنوع کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے برآمدات 40 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔ مشیرتجارت نے کہا کہ میک ان پاکستان حکومت کی اولین ترجیحی تجارتی پالیسی ہے جس کا مقصد بین الاقوامی تجارتی منڈی میں پاکستان کے روایتی اور غیر روایتی برآمدی شعبوں اور مقامی مصنوعات کو متعارف کرانا ہے ، پاکستان اب انجینئرنگ اور دواسازی سمیت غیر روایتی شعبوں میں دنیا میں اپنا نام بنانا چاہتا ہے ،جغرافیائی تجارتی تنوع اور نئی منڈیوں کی تلاش ہماری برآمدات میں مزید اضافہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ اور اسٹیل کی مصنوعات میں پاکستان کی سب سے بڑی برآمدات بننے کی صلاحیت موجود ہے ،ہمیں عالمی سطح پر ایک اہم برآمدی مرکز بننے کے لیے کم از کم اگلے 10 سے 15 سال تک معاشی استحکام کی ضرورت ہے ، ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت نے مختلف ممالک کے ساتھ مختلف تجارتی معاہدے کیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.