Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے دورہ پاکستان کیلئے اضافی میچز کی درخواست کر دی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی سے دورہ پاکستان کیلئے اضافی میچز کی درخواست کر دی، زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمباوے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے دوران شیڈول کے علاوہ چند اضافی میچزکھیلنے کی درخواست کی ہے، پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کی درخواست پر غور شروع کر دیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کا اکتوبر کے تیسرے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ مہمان ٹیم پاکستان آکر دو ہفتے کا قرنطینہ کرے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.