Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ماہرہ خان کا ناقدین کو جواب

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان نے خود پر تنقید کرنے والوں کو دو ٹوک جواب دے دیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کے بالی ووڈ کے گانے کے بول شیئر کرتے ہوئے ناقدین کو پیغام دے دیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ ’ارے میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے۔‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’اپنے کام سے کام رکھیں۔‘

اس سے قبل انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں ماہرہ نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین نہایت ہی غیرمعمولی کام کررہا ہے، تاکہ ہنگامی صورتحال کا شکار ہونے والے لوگوں کی زندگی محفوظ بنانے اور بہتری لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جاسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ہم اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے اسٹاف اور مہاجرین کے ان تمام اقدامات پر تہہ دل سے مشکور ہیں، اور انہیں انکی ہمت اور جانفشانی پر سلام پیش کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.